Masael Quetta

حریم کی ویڈیوز رضامندی سے بنائیں، عدالت میں صندل خٹک کا بیان، ضمانت منظور

0 515

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حریم کی ویڈیوز رضامندی سے بنائیں، عدالت میں صندل خٹک کا بیان، ضمانت منظور

اسلام آباد کی عدالت نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں حریم شاہ لیک ویڈیوز کیس کی سماعت ہوئی۔ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔

 

ملزمہ کی وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صندل خٹک کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ درج کرلیاگیا، حریم شاہ کی صندل خٹک کےخلاف ایف آئی اے لاہور اور پشاور میں درخواست خارج ہوئی۔وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حریم شاہ کی جب ویڈیوز بنائی گئیں تو تب وہ ہنس رہی تھیں، ان کی ویڈیوز ان کی رضامندی سے بنائی گئیں، صندل خٹک سے دوران تفتیش کچھ برآمد نہیں ہوا،تفتیش میں درکار بھی نہیں۔

- Advertisement -

عید کی چھٹیوں سے متعلق وزیراعظم کو خط

وکیل نے دلائل دیے کہ صندل خٹک نے موبائل دے دیا لیکن حریم شاہ کا موبائل نہیں لیاگیا۔بعدازاں عدالت نے ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد صندل خٹک کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.