Masael Quetta

کیاتخم ملنگاکااستعمال انسانی صحت کیلئےمفیدہوتاہے؟

0 458

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کیاتخم ملنگاکااستعمال انسانی صحت کیلئےمفیدہوتاہے؟

تخم ملنگاکا استعمال بہت عام ہوتا ہے اور اس کو عموماً پانی یا کسی مشروب میں ڈال کر پیا جاتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق چینی اور آیور ویدک ادویات میں تخم ملنگاکے استعمال کی تاریخ بہت پرانی ہے۔اس کے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات پر حالیہ برسوں میں جدید طبی سائنس میں بھی کافی کام ہوا ہے۔تو اس کے استعمال سے صحت پر مرتب ہونے والے چند اثرات کے بارے میں جانیں۔

نظام ہاضمہ کیلئے مفید

فائبر نظام ہاضمہ کیلئے بھی بہت اہم ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے قبض جیسے مسئلے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
تخم ملنگامیں فائبر کی ایک قسم pectin موجود ہوتی ہے جو معدے میں موجود صحت کیلئے مفید بیکٹریا کی افزائش نسل کرتی ہے جس کے نتیجے میں نظام ہاضمہ کے افعال بہتر ہوتے ہیں

صحت کیلئے مفید منرلز کے حصول کا بہترین ذریعہ

ایک کھانے کے چمچ تخم ملنگاسے کیلشیئم کی روزانہ درکار مقدار کا 15 فیصد جب کہ آئرن اور میگنیشم کا 10، 10 فیصد حصہ مل جاتا ہے۔کیلشیئم اور میگنیشم ہڈیوں کی صحت اور مسلز کے افعال کیلئے بہت اہم ہوتے ہیں جب کہ آئرن خون کے سرخ خلیات کیلئے ضروری جز ہے۔بیشتر افراد غذا کے ذریعے کیلشیئم اور میگنیشم کی مناسب مقدار جسم کا حصہ نہیں بنا پاتے تو تخم ملنگا سے ان کا حصول ممکن ہے۔

۔

بجلی صارفین کیلئے بری خبر

فائبر سے بھرپور

ایک کھانے کے چمچ تخم ملنگا میں 7 گرام فائبر موجود ہوتا ہے جو روزانہ درکار مقدار کے 25 فیصد حصے کے برابر ہے۔فائبر ایسا غذائی جز ہے جو ہمارا جسم ہضم نہیں کرپاتا اور اسی وجہ سے یہ صحت کیلئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

- Advertisement -

پیٹ بھرنے کا احساس

pectin سے بھرپور غذا کے استعمال سے پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے بُری خبر

نباتاتی مرکبات سے بھرپور

تخم ملنگا میں نباتاتی مرکبات جیسے پولی فینولز اور فلیونوئڈز سمیت دیگر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔فلیونوئڈز اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں جس سے خلیات کو تکسیدی تناؤ سے تحفظ ملتا ہے جبک ہ ورم کی سطح میں کمی آتی ہے۔

عوام کیلئے بڑی خبر اسمبلیاں تحلیل ہونے کی تاریخ آگئی

اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کا حصول

تخم ملنگا کے ایک کھانے کے چمچ میں ڈھائی گرام اومیگا 3 فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں۔

یہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز alpha-linolenic acid کی شکل میں ہوتے ہیں۔

ہمارے جسم کو alpha-linolenic acid کی ضرورت جسمانی توانائی کیلئے ہوتی ہے جب کہ یہ ایسڈز ورم کش بھی ہوتے ہیں جس سے دائمی امراض جیسے ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

بلڈ شوگر کنٹرول

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریض ہر بار کھانے کےبعد پانی میں 3 سے 4 چمچ تخم ملنگاشامل کرکے ایک ماہ تک استعمال کریں تو بلڈ شوگر کی سطح میں 17 فیصد تک کمی آسکتی ہے۔

تخم ملنگا میں موجود فائبر بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔

کولیسٹرول کی سطح میں بہتری

فائبر کی قسم pectin سے بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آسکتی ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روانہ 7 کھانے کے چمچ یا 30 گرام تخم ملنگاکا ایک ماہ تک استعمال کرنے سے بلڈ کولیسٹرول کی شرح میں 8 فیصد تک کمی آتی ہے۔

تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا ہے کہ فلیونوئڈز کے استعمال سے امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.