پنجاب کے اسکولوں میں 22 مئی سے چھٹیوں کی خبریں غلط قرار، حکومت کا واضح مؤقف

لاہور: پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے واضح کیا ہے کہ 22 مئی سے تعطیلات شروع ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ محکمے کے مطابق سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا…

رواں سال مون سون جلد شروع ہونے کا امکان، بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی: چیئرمین این ڈی ایم اے

قومی آفات سے نمٹنے والے ادارے (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں اس سال مون سون سیزن معمول سے پہلے شروع ہو سکتا ہے، اور بارشوں کی مقدار بھی ماضی کی نسبت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے ارکان نے حال…

عمران خان نے حکومت نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا دروازہ بند کیا: بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا ہے کہ عمران خان نے صرف حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تھا، جبکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر…

سینیٹ سے کم عمری کی شادی کو جرم قرار دینے کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے بعد اب سینیٹ نے بھی کم عمر بچوں کی شادی کو قانونی جرم قرار دینے والا بل منظور کر لیا ہے۔ یہ بل پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے پیش کیا، جسے ایوان میں شق وار منظوری دی گئی۔ بل کو اسلامی نظریاتی کونسل بھجوانے کی تحریک مسترد کر دی…

نور مقدم قتل کیس: سپریم کورٹ نے ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھی، ریپ کیس میں سزا میں کمی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سناتے ہوئے ریپ کے الزام میں دی گئی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ مختصر فیصلہ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سنایا، جس میں…

ہائی ہیل پہننے کے لیے اجازت نامہ؟ دنیا کا واحد شہر جہاں قانون ہے

دنیا بھر میں خواتین اپنے فیشن اور اندازِ زندگی کا خاص خیال رکھتی ہیں، جن میں ہائی ہیل سینڈل ایک مقبول انتخاب ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا شہر بھی موجود ہے جہاں اونچی ایڑی کی سینڈل پہننے سے پہلے سرکاری اجازت لینا ضروری ہے؟ یہ انوکھا شہر امریکی ریاست…

پاکستان کا گولڈن ٹیمپل سے متعلق بھارتی الزامات پر سخت ردعمل

اسلام آباد: پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے سے متعلق بھارتی فوجی افسر کے بیان کو قطعی طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کا نہ سوچ سکتے ہیں اور نہ ہی ایسا ممکن ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا…

جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، وفاقی کابینہ کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ بھارت کے خلاف "آپریشن بنیان مرصوص” میں جنرل عاصم منیر کی غیر معمولی عسکری حکمت عملی، قیادت اور دشمن کو بھرپور جواب…

کم عمر بھائی اسٹریٹ کرائم اور قتل میں ملوث، گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے دو کم عمر سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں سے ایک نے موبائل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر ایک شہری کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے مطابق دونوں بھائی مختلف سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں،…

بھارت کی خطرناک بحری سرگرمیوں پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت موقف

نیویارک: پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ بھارت خطے میں خطرناک بحری طاقت بڑھانے میں لگا ہوا ہے اور اہم آبی راستوں پر اپنی حکمرانی قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت علاقائی بالادستی کے لیے وسیع پیمانے پر بحری…