اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت سے ریاستی دہشت گردی بند کرنے اور مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ: پاکستان کے مستقل مشن کی انسانی حقوق کی مشیر سائمہ سلیم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ کرے اور بامقصد مذاکرات کا آغاز کرے۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس میں بھارت کے بیان…

بحیرہ عرب میں بننے والا ڈپریشن شدت اختیار کر گیا، مگر پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں

کراچی: محکمہ موسمیات پاکستان (PMD) کے مطابق، بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ کا نظام شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے، جو اس وقت کراچی سے تقریباً 1,058 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم مشرق کی جانب حرکت کرے گا، اور پاکستان کے…

امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اور بزنس مین عمران خان کے لیے پسِ پردہ مذاکرات کے لیے دوبارہ سرگرم

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو ریلیف دلوانے کی ایک نئی کوشش کے تحت امریکہ میں مقیم کچھ پاکستانی نژاد ڈاکٹرز اور کاروباری شخصیات ایک بار پھر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ یہ گروپ ماضی میں بھی خاموش سفارت کاری میں متحرک رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ وفد…

پاکستان کا 63,000 سے زائد حج کوٹہ ضائع، صرف 25,698 عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ اس سال پاکستان کے حج کوٹے میں سے 63,907 افراد کا حصہ ضائع ہو گیا ہے، اور صرف 25,698 خوش نصیب عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے…

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کی جھڑی، گرمی سے کمی

ہفتہ کے روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے حالیہ شدید گرمی کی لہر سے شہریوں کو خاطر خواہ ریلیف ملا۔ وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقوں، بشمول آبپارہ، میں ژالہ باری بھی ہوئی، جہاں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا…

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر پی ایس ایل 10 سے باہر کر دیا

لاہور (دنیا نیوز) – پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے پہلے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں کامیابی…

بھارت کی بی ایل اے کی حمایت بے نقاب، دہشتگردوں کو صحافی بنا کر پیش کرنے کی کوشش

بھارت نے کالعدم تنظیم بی ایل اے کی کھلم کھلا حمایت شروع کر دی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا، خاص طور پر مودی سرکار کا حامی میڈیا، اتنا گر گیا ہے کہ بی ایل اے کے دہشتگردوں کو صحافیوں کے طور پر پیش کرنے لگا ہے۔ کالعدم بی ایل اے نے…

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس، تعاون بڑھانے پر اتفاق

بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس ہوا جس میں تینوں ممالک نے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر مکمل اتفاق کیا۔ دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت مثبت اور تفصیلی رہی، جس میں اعتماد سازی، قریبی روابط، اور…

بحیرہ عرب میں ممکنہ سائیکلون، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں سائیکلون کی تشکیل کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق مون سون سیزن کی ابتدائی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں، اور آئندہ 12 گھنٹوں میں کرناٹک اور گوا کے…

محمود خان کی گرفتاری پر پابندی، پشاور ہائیکورٹ کا 18 جون تک حکم

پشاور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق کیس میں 18 جون تک گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت عالیہ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس کامران حیات میاں خیل پر مشتمل بینچ نے اینٹی کرپشن کی جانب سے درج ایف آئی آر…