ازبکستان کا سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ویزا فری پالیسی کا اعلان

دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں:

ازبکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ بحرین، کویت، عمان اور ازبکستان کے شہریوں کو 30 دن تک ویزا کے بغیر قیام کی اجازت دے گا۔ یہ فیصلہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے اور بین الاقوامی مہمانوں کی آمد بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ازبک وزارتِ انصاف کے مطابق، یہ اقدام ایک صدارتی فرمان کے تحت کیا گیا، جس پر 15 مئی کو دستخط کیے گئے۔ اس پالیسی کا مقصد 2025 کے اختتام تک 15.8 ملین غیر ملکی سیاحوں کو ملک کی جانب متوجہ کرنا اور سیاحتی شعبے سے 4 ارب ڈالر تک آمدنی حاصل کرنا ہے۔

اسی فرمان میں 40 ملین مقامی سیاحوں کا سالانہ ہدف بھی طے کیا گیا ہے، جس کے حصول کے لیے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 378 نئے ٹور آپریٹرز کے قیام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، سیاحت کے فروغ کے لیے ہر سال نومبر کے مہینے میں ایک بین الاقوامی سیاحتی ہفتہ بھی منایا جائے گا، جس میں مختلف ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

یہ خبریں بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے