چینی سفیر کی پاکستانی فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تعریف

دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں:

پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون، صنعتی شعبے، اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے علاقائی سلامتی کے موجودہ چیلنجز پر مشترکہ حکمت عملی بنانے اور باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا تاکہ نئے خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے۔ چینی سفیر نے خاص طور پر پاکستان فضائیہ کے اہلکاروں کی حالیہ آپریشنل مہارتوں کی تعریف کی، جنہوں نے حالیہ کشیدگی کے دوران اہم کردار ادا کیا۔

ایئر چیف نے چینی حکومت کی دفاعی شعبے میں دی گئی مدد اور تکنیکی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تحقیق میں مدد نے پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

چینی سفیر نے پاکستان فضائیہ کی موجودہ قیادت کی حکمت عملی اور خود انحصاری کی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی اور یقین دہانی کرائی کہ چین آئندہ بھی پاکستان کو فضائی دفاع میں مکمل تکنیکی مدد فراہم کرتا رہے گا۔ اس ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور تکنیکی تعاون مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

یہ خبریں بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے