ٹرمپ نے نیا دفاعی منصوبہ ’گولڈن ڈوم‘ متعارف کروا دیا
امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک جدید دفاعی نظام ’گولڈن ڈوم‘ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد امریکا کو دشمنوں کے میزائل حملوں سے بچانا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ منصوبہ ان کی صدارت کے دوران مکمل ہوگا۔ انہوں نے انتخابی مہم میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک کے لیے مضبوط دفاعی نظام بنائیں گے اور اب وہ اس وعدے کو پورا کر رہے ہیں۔
’گولڈن ڈوم‘ پر تقریباً 175 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ اس میں 25 ارب ڈالر کا ابتدائی بجٹ رکھا گیا ہے۔ یہ نظام مکمل طور پر امریکا میں بنایا جائے گا اور جنرل مائیکل اس کی نگرانی کریں گے۔
یہ نظام زمین کے ساتھ ساتھ خلا میں بھی کام کرے گا۔ اس میں سیٹلائٹس سے میزائلوں کو پکڑنے اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ اس سے امریکا کو ہر طرح کے میزائل حملوں سے بچایا جائے گا، چاہے وہ عام ہوں یا ایٹمی۔
ٹرمپ نے بتایا کہ کینیڈا بھی اس منصوبے کا حصہ بننا چاہتا ہے اور امریکا اسے اس میں مدد دے گا۔
امریکی وزارت دفاع کے مطابق، ’گولڈن ڈوم‘ کا مقصد ملک کو جدید اور خطرناک میزائلوں سے محفوظ رکھنا ہے۔