بحیرہ عرب میں بننے والا ڈپریشن شدت اختیار کر گیا، مگر پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں

دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں:

کراچی: محکمہ موسمیات پاکستان (PMD) کے مطابق، بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ کا نظام شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے، جو اس وقت کراچی سے تقریباً 1,058 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم مشرق کی جانب حرکت کرے گا، اور پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو فی الحال اس سے کوئی خطرہ نہیں۔

یہ ڈپریشن بھارتی ساحل سے ٹکرانے کے بعد کمزور ہو جائے گا۔ ماہرین کے مطابق، اس سسٹم کے اثرات سے سندھ میں ہیٹ ویو کا جو خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، اب وہ خطرہ ختم ہو چکا ہے۔

سسٹم کے کمزور ہونے سے سندھ خصوصاً کراچی میں ہیٹ ویو کے امکانات میں کمی آ گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں، جو ساحلی علاقوں میں گرمی سے کچھ راحت پہنچائیں گی۔

دوسری جانب، سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں آئندہ دنوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

جامشورو کے کچھ علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ کراچی میں گرمی اور نمی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی کے شہری آج اور کل گرم اور مرطوب موسم کے لیے تیار رہیں، درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، اتوار کو درجہ حرارت بڑھ کر 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

پیر کو کراچی میں شدید گرمی اور نمی والا دن متوقع ہے، جب درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے آپ کو ہائیڈریٹ رکھیں اور دھوپ میں غیر ضروری وقت گزارنے سے گریز کریں

یہ خبریں بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے