خضدار بس حملے پر امریکی ناظم الامور کی شدید مذمت، معصوم بچوں کا قتل ناقابل برداشت قرار
پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو سفاکانہ اور ناقابل قبول قرار دیا۔
اپنے بیان میں نیٹلی بیکر نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا ایک افسوسناک اور ناقابل فہم عمل ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
نیٹلی بیکر نے زور دے کر کہا کہ کوئی بچہ ایسا خوف لے کر اسکول نہ جائے کہ اس کی جان کو خطرہ ہو۔ ہم پاکستان میں اُن تمام افراد کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس قسم کے پرتشدد واقعات کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔