عمران خان نے پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا

دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں:

پراسیکیوشن مجھے پھانسنے کی کوشش کر رہی ہے، عمران خان کا مؤقف

تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ایک بار پھر لاہور پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تفتیش کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے پولی گراف، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کروانے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، عمران خان نے راولپنڈی میں موجود تفتیشی ٹیم کو تحریری مؤقف بھجواتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے خلاف درج آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں، اور وہ سمجھتے ہیں کہ پراسیکیوشن ان ٹیسٹوں کے ذریعے انہیں قانونی جال میں پھنسانا چاہتی ہے۔

لاہور پولیس کے ڈی ایس پی جاوید آصف کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ٹیسٹ اہم شواہد کی تصدیق کے لیے ضروری ہیں۔ اگر ملزم تعاون نہیں کرے گا تو تحقیقات مکمل کرنا مشکل ہو جائے گا۔ ان کے بقول، صرف ان ٹیسٹوں کی مدد سے یہ تعین کیا جا سکتا ہے کہ آیا شواہد قابلِ اعتبار ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس کی 13 رکنی تفتیشی ٹیم گزشتہ دو روز سے راولپنڈی میں موجود ہے، جہاں انہوں نے عمران خان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق لاہور میں درج 11 مقدمات کی تفتیش کرنی تھی۔

یہ خبریں بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے