کم عمر بھائی اسٹریٹ کرائم اور قتل میں ملوث، گرفتار

دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں:

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے دو کم عمر سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں سے ایک نے موبائل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر ایک شہری کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے مطابق دونوں بھائی مختلف سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں، جن میں ڈکیتی، قتل اور اسٹریٹ کرائم شامل ہیں۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق، زمان ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا، جنہوں نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں ایک کی عمر صرف 14 سال جبکہ دوسرے کی عمر 17 سال ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، اور ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔

یہ خبریں بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے