اک فضائیہ کے سربراہ کا چین کو پاکستان کے دفاعی نظام کی جدید کاری میں تعاون پر خراجِ تحسین

دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں:

اسلام آباد: چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے چین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ "چین نے پاکستان کی دفاعی جدید کاری اور تکنیکی ترقی میں قابلِ قدر تعاون فراہم کیا ہے”۔

یہ بات انہوں نے چینی سفیر جیانگ زائی دونگ سے ملاقات کے دوران کہی، جو منگل کے روز اسلام آباد میں ان سے ملنے آئے۔

ایئر چیف مارشل نے چین کی مسلسل حمایت اور دوستی پر گہری تشکر کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو "آئرن برادرز” (آہنی بھائی) قرار دیا اور کہا کہ "یہ رشتہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے اور آئندہ بھی باہمی تعاون سے مزید گہرا ہوتا رہے گا”۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے کارپوریٹ سطح کے روابط، دفاعی تعاون، اور خطے کی بدلتی ہوئی جغرافیائی حکمت عملی پر تفصیل سے بات چیت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد اور مربوط حکمت عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ "اعلیٰ سطحی روابط کو باقاعدہ بنانے کے لیے مشترکہ مشقوں میں اضافہ اور کثیرالملکی تعاون کے نئے فریم ورکز تلاش کیے جائیں گے” تاکہ مشترکہ خطرات کا بروقت اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔

چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے حالیہ مشرقی محاذ پر پاک فضائیہ کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "یہ پاک فضائیہ کے اعلیٰ معیار اور قومی دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے”۔

انہوں نے پی اے ایف کی حکمتِ عملی، جدید نظام کے استعمال، اور خود انحصاری پر مبنی اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ موجودہ قیادت کے تحت "پاکستانی فضائیہ قومی مفادات کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے”۔

سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ چین "فضائی دفاع کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن تکنیکی مدد فراہم کرتا رہے گا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان کا خود انحصاری پر زور دینا خوش آئند ہے، اور پی اے ایف کے مقامی سطح پر تیار کردہ نظام اب ثمر آور نتائج دے رہے ہیں”۔ ان کا کہنا تھا کہ "ٹیکنالوجی میں خود کفالت پر مسلسل توجہ ملک کے دفاعی نظام کو مزید مستحکم کرے گی”۔

یہ خبریں بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے