اسماء عباس اور زارا نور عباس کی کلاسیکل ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں:

پاکستان کی معروف اداکارائیں، اسماء عباس اور ان کی بیٹی زارا نور عباس، کی حالیہ کتھک ڈانس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔ ویڈیو میں دونوں فنکاراؤں نے کلاسیکی انداز میں شاندار رقص پیش کیا، جسے مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی پسند کیا ہے۔

زارا نور عباس، جو "عہد وفا” اور "خاموشی” جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، نے اپنی والدہ اسماء عباس کے ساتھ رقص کی ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔ ویڈیو میں وہ میڈم نور جہاں کے مقبول کلاسک گانے پر پرفارم کر رہی ہیں۔

زارا نے زرد رنگ کی چنری ساڑھی جبکہ اسماء عباس نے گلابی رنگ کی ساڑھی زیب تن کی، اور دونوں نے اپنی مہارت سے رقص کو چار چاند لگا دیے۔ اس ویڈیو کے ساتھ زارا نے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنی والدہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے لکھا:

"اماں، آپ وہ مضبوط ترین عورت ہیں جنہیں میں نے اپنی زندگی میں جانا۔ آپ سے میں نے سیکھا کہ دکھ کو خاموشی سے برداشت کیسے کرنا ہے، بغیر کسی صلے کے قربانی کیسے دینی ہے، اور وقار کے ساتھ زندگی کیسے گزارنی ہے چاہے دنیا تسلیم کرے یا نہیں۔”

زارا نے مزید کہا کہ اب وہ سمجھتی ہیں کہ شاید ان کی والدہ کو اتنی قربانیاں نہیں دینی چاہییں تھیں، اور یہ بھی کہ شاید اُن کے خواب بھی اہم تھے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں اپنی والدہ کی طرح بے لوث بننے کی ضرورت نہیں، بلکہ اُن کے خوابوں کو ان کے ساتھ جینے کی کوشش کرنی ہے۔

یہ ویڈیو شوبز شخصیات جیسے زویا ناصر، حرا مانی، اور حبا عزیز کو بھی بے حد پسند آئی، جنہوں نے اپنی رائے کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا۔ مداحوں نے بھی ویڈیو کو جذباتی، باوقار اور خوبصورت قرار دیا۔

یہ خبریں بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے