بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں:

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا 16 رکنی اسکواڈ جاری کر دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی، جبکہ میچز کی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔

اس سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں:

  • شاداب خان (نائب کپتان)
  • ابرار احمد
  • فہیم اشرف
  • فخر زمان
  • حارث رؤف
  • حسن علی
  • حسن نواز
  • حسین طلعت
  • محمد عرفان خان
  • خوشدل شاہ
  • محمد حارث (وکٹ کیپر)
  • محمد وسیم جونیئر
  • نسیم شاہ
  • صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)
  • صائم ایوب

اس سیریز کے لیے کچھ معروف کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے جن میں شاہین شاہ آفریدی، عبدالصمد، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد علی، عمیر بن یوسف، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی حالیہ نیوزی لینڈ ٹور پر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ تھے، مگر اس بار انہیں آرام دیا گیا ہے۔

یہ اسکواڈ تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ ٹیم میدان میں اچھا پرفارم کرے گی۔

یہ خبریں بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے