بھارت کی بی ایل اے کی حمایت بے نقاب، دہشتگردوں کو صحافی بنا کر پیش کرنے کی کوشش

دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں:

بھارت نے کالعدم تنظیم بی ایل اے کی کھلم کھلا حمایت شروع کر دی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا، خاص طور پر مودی سرکار کا حامی میڈیا، اتنا گر گیا ہے کہ بی ایل اے کے دہشتگردوں کو صحافیوں کے طور پر پیش کرنے لگا ہے۔

کالعدم بی ایل اے نے خود اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف بھارتی حمایت سے جنگ جاری رکھے گا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی دہشتگردی میں ملوث نیٹ ورکس، خاص طور پر بی ایل اے، اب مکمل طور پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق "بنیان مرصوص” آپریشن میں ناکامی کے بعد بھارت نے اپنے حمایت یافتہ گروپوں کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

10 مئی کے بعد متعدد بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بلوچستان میں حملوں کی کھلم کھلا دھمکیاں دی گئیں۔ ان کے پیچھے بھارتی سرپرستی میں چلنے والی کالعدم بی ایل اے متحرک ہے، جو صوبے میں دہشت گردی کی نئی لہر کو ہوا دے رہی ہے۔

خضدار میں اسکول بس پر بی ایل اے کا حملہ بھی اسی بھارتی منصوبے کا حصہ تھا۔ اس افسوسناک واقعے میں تین معصوم بچے سمیت پانچ افراد شہید اور کئی بچے شدید زخمی ہو گئے۔

یہ خبریں بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے