اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے جدید علوم میں اعلی تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر ، فواد حسین ، اور شفقت محمود، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل،
چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطا الرحمان ، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن اور سینئر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کو سیالکوٹ انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس 16.69 ارب روپے مالیت کے منصوبے کے لیے ایکنیک منظور ی دے چکی ہے