Ultimate magazine theme for WordPress.

افغانستان میں قیامِ امن، آرمی چیف نے دنیا کو پیغام دے دیا

1 196


راولپنڈی(روزنامہ مسائل ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں، مسلح افواج ہر صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، خطے میں ترقی کیلئے افغانستان میں امن کا قیام ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دفاع اور کشمیر سے متعلق پارلیمانی کمیٹیوں کے ارکان نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمیٹیوں کے ارکان کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وفد کو سرحدوں کی صورتحال اور پاک فوج کی امن کوششوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

- Advertisement -

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نےعوامی حمایت سے دہشتگردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں اور ملکی صورتحال معمول پر لے کر آئیں، مغربی سرحد پر بارڈر منیجمنٹ کے تحت بروقت اقدامات کیے۔ چیلنجز کے باوجود الحمدللہ آج پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں اور مسلح افواج ہر صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

آرمی چیف نے علاقائی رابطوں کے ثمرات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ترقی کیلئے افغانستان میں امن کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا دنیا جان لے کہ کشمیرکا مسئلہ حل کیے بغیرامن ممکن نہیں، جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا تب تک امن ایک فریب رہے گا۔ اس موقع پر فورم نے انتہا پسندی کے خلاف قوم کے تعاون سے جدوجہد جاری رکھنے کےعزم کا اظہار بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.