موسیٰ خیل( خ ن) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان موسیٰ خیل نے کرکنہ کے علاقے میں عید کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے پروقارتقریب میںپہنچنے کے موقع پر کھیلاڑیوں اور تماشائیوں نے شاندار استقبال کیا اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،ڈپٹی اسپیکر سردار بابرخان نے چھکہ لگا کر میچ کا آغاز کیا اس موقع پرڈپٹی اسپیکرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرکنہ کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہاں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے تعلیم اور کھیل کے شعبے میں ملکی اور صوبائی سطح پر اعزاز حاصل کر کے ملک اور علاقے کے نام روشن کیے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی کوشش ہونی چاہیے کہ وہ اپنے نوجوانوں کو منشیات و دیگرسماجی برائیوں سے بچانے اور انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقع فراہم کریں ۔
- Advertisement -
کھلاڑیوں کی سر پرستی نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان مایوسی کے شکار ہیں، لےکن کھیل وہ واحد شعبہ ہیں جس سے تعلق رکھنے والے افراد ہر قسم کی تعصبات سے پاک ہیں انہوں نے کہا کہ جہاں پر کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں پر ہسپتالیں ویران ہو جاتی ہیں،نوجوان نسل کھیلوں کو ترجیحی دیںانہوں نے کہا کہ ایک صحت مند جسم کیلئے کھیل انتہائی ضروری ہیں،حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام محمود جعفر اور یسین شیخ نے بھی خطاب کیا۔
ڈپٹی اسپیکر نے ملتان سلطان کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس سرحدی گاوں میں آکر ہمارے کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اس سے قبل عیدکرکٹ ٹورنامنٹ میں ملتان سلطان اور کرکنہ عمرانی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان موسیٰ خیل نے اپنی جانب سے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے پچاس ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا اور مہمان خاص نے علاقائی رقص پیش کرنے والے ٹیم کو بھی 20ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اور پرجوش نعروں کی گونج میں کھیلاڑیوں اور عوام کا جوش وخروش قابل دید تھا پروگرام کے آخر میں نیاز محمد جعفرنے میچ میں شرکت پر کھلاڑیوں اور مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔