کوئٹہ ( مسائل نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری باری بڑ یچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سابقہ ادوار میں کرپٹ سیاستدانوں نے زاتی مفاد کے لئے ملک کو تباہ کر دیا اور اب جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو نے لگا ھے تو اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔
خاص کر پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں بھاشا ڈیم،احساس کفالت پروگرام ، انصاف صحت کارڈز، ریمیٹنس،ایکسپورٹ ،گروتھ ریٹھ میں اضافہ ،فصکل ڈہپیسٹ اور تاریخ کے مثالی حاصل کردہ ریونیو اور روپے کے قدر میں اضافہ ہونا ملک کی ترقی کی ضمانت ہے اور اس بات کا اندازہ اپوزیشن کو ہو چکا ھے جس کی وجہ وہ ترقی کو روکنے کی کوشش کر رھے ھیں جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ طاقت ور طبقہ کا احتساب بلا رنگ ونسل کیا جارہا ھے اور اپوزیشن اپنی چوری چھپانے کے لئے یہ ڈرامہ بازی کر رہے ہیں لیکن انکا احتساب ہو کر رھے گا کیونکہ وزیراعظم عمران خان کا ویثرن اقتدار نہیں بلکہ انے والے نسلوں کے روشن مستقبل کی تعمیر ھے