MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت اپنی آئینی مدت ضرور پورا کریگی ،منظور کاکڑ

4 1,336

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان عوامی پارٹی آنےوالے جنرل الیکشن 2023 ءمیں بھی کلین سوئپ کریگی

انٹرویو : اسرار کھیتران/ محمد عرفان

- Advertisement -

بلاشبہ انسانیت کی بے لوث خدمت عظیم عبادت ہے اور یہ عبادت اللہ تعالی کے نزدیک بہترین اور پسندیدہ عمل ہے کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ انسانوں کے دلوں میں میں رہتا ہوں اور جس نے کسی ایک انسان کو خوش کیا گویا اس نے مجھے خوش کیا لہٰذا یہ عظیم عبادت یا عمل ان خوش نصیبوں اور اللہ تعالی کے نیک بندوں کے حصہ میں آتی ہے انسانی تاریخ ہمیشہ ان ہستیوں اور شخصیت کو یاد رکھتی ہے جو اپنے آپ کو انسانیت کےلئے وقف کرتے ہے ایسے لوگ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں جن کا اوڑھنا بچھونا اور مقصد صرف اور صرف انسانیت کی بے لوث خدمت ہوتی ہے بلاشبہ یہ عظیم عبادت اللہ تعالی کے نیک بندوں کو نصیب ہوتی ہے۔
سرزمین بلوچستان نے ایسی سپوتوں کو جنم دیا ہے جنہوں نے انسانیت کی بے غرض خدمت کیلئے خود کو نہ صرف وقف کیا ہے بلکہ اس کیلئے بیش بہا قربانی دی ہے اس طرح کی عظیم انسانوں کی فہرست میں ایک معتبر نام صوبہ بلوچستان کے ممتاز قبائلی و سماجی شخصیت منظور احمد کاکڑ کا بھی ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹرمنظور احمد کاکڑ بلوچستان بلکہ پاکستان کی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں پچھلے دنوں ہفت روزہ مسائل کوئٹہ کی ٹیم نے ان سے ایک نشست کا اہتمام کیا ۔۔۔جو قارئین کی نذر ہے۔


سوال :بی اے پی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں۔۔۔؟
جواب :بی اے پی کے مرکزی صدر و وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ایک منجے ہوئے سیاستدان اور بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہے اوران کی قیادت میں پارٹی کی مقبولیت ،فعالیت میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے،جام کمال خان نے صوبے میں ترقی کا ایک وژن دیا ہے جس پرتیزی سے عمل درآمد ہورہا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفت روزہ مسائل کوئٹہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان صوبے کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کےلئے انتہائی سنجیدہ اقدامات اُٹھا رہے ہیں، ان مسائل میں امن و امان کا دیرپا قیام، تعلیم، صحت، گوادر سمیت صوبہ بھر میں پینے کی صاف پانی ، بارانی پانی کو محفوظ بنانے کےلئے ڈیموں کی تعمیر بلوچستان کے قدرتی وسائل کا صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے درست استعمال صوبائی پی ایس ڈی پی کو درست سمت دینے، عوام کی فلاح و بہبود کےلئے اُٹھائے جانے والے اقدامات سمیت دیگر امور شامل ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی مضبوط اور دیانتدار قیادت درپیش مسائل کو حل اور صوبے کو ترقی و خوشحالی کی ڈگر میں گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کو ان کے مثبت اور عوام دوست اقدامات کی وجہ سے بھر پور عوامی حمایت حاصل ہے، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان کے قیادت میں انقلابی اقدامات اور بہتر منصوبہ بندی کی بدولت اپنے پانچ سالہ مدت میں صوبے کے عوام کی تقدیر بدلے گی۔
سوال : بلوچستان عوامی پارٹی کا منشور کیا ہے۔۔۔؟
جواب :انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کا نمائندہ جماعت ہے۔ پارٹی کا منشور عوامی خدمت اور پارٹی جام کمال خان کی سربراہی میں متحد ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی کاوشوں سے پارٹی کی مقبولیت زیادہ سے زیادہ ہو رہی ہے۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومتی سطح پر تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے۔
سوال : کیا حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے ۔۔۔؟
جواب :بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹرمنظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے ۔ حکومت کو عوامی مینڈیٹ کا بخوبی احساس ہے۔ عوامی مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ بلوچستان کے تمام علاقوں کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔حکومت ان تمام ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ایک منظم حکمت عملی کے تحت آگے برھ رہی ہے جس سے صوبے میں پائیدار اور دیر پہ ترقی کا خواب شرمندہ تعبیرہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس موجودہ حکومت، زراعت، تعلیم، صحت اور دیگر اداروں کی بہتری، ان کے استعداد کار بڑھانے او ر بہتر کار کردگی پیش کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے جن کے مثبت اثرات نمودار ہو رہے ہیں اور صوبہ ایک بہتر سمت کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بنیادی مشن عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے اور وہ اپنے مشن کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات جیسے تعلیم صحت اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے موثر منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام کو دیکھنے کو ملیں گی۔
سوال : کیا صوبائی حکومت کاخاتمہ ممکن ہے ۔۔۔؟
جواب :منظور احمدکاکڑ نے کہا کہ کچھ سیاسی عناصر اپنی سیاسی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے اب ہماری حکومت کو دھمکیاں دے رہی ہے کہ ہم حکومت کاخاتمہ کرینگے کوئی بھی طاقت بلوچستان عوامی پارٹی اوران کی اتحادی جماعتوں کے حکومت کو ختم نہیں کرسکتے خود کو جمہوریت کا چمپئن کہلانے والے اقتدار سے الگ ہوتے ہی دوسروں کودھمکیاں دے رہے ہیں ہم کسی کے دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کو کسی نے خیرات میں حکومت نہیں دی بلکہ عوام نے ووٹ کی طاقت کے ذریعے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 70سالوں میں صوبے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہواموجودہ حکومت نے آتے ہی صوبے میں ترقیاتی عمل شروع کر دیا جس کی وجہ سے عوام کے مسائل کافی حد تک حل ہوگئے دھمکیاں دینے والے اپنی کارکردگی پرتوجہ دیں ۔آئندہ انتخابات میں ان عناصر کاڈٹ کرمقابلہ کرینگے۔
سوال :کیا حکومت اپنی آئینی مدت پورا کریگی ۔۔۔؟
جواب : مرکزی و صوبائی حکومتیں کئی نہیں جارہی انشاءاللہ مرکزی و صوبائی حکومتیں اپنی آئینی مدت ضرور پورا کریگی ، حکومت تبدیل کرنے والے نام نہادقوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے عوام کے حقوق کا دفاع نہیں کیا 70سال میں کرپشن اور لوٹ مار کے سوا انہوں نے کچھ نہیں کیا صوبائی حکومت کو ختم کرنے والے خودختم ہوگئے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے بزور طاقت کوئی بھی عوامی مینڈیٹ چھین نہیںسکتا ۔
سوال :بلوچستان عوامی پارٹی کا انتخابات میں کیا رول تھا۔۔۔؟
جواب :بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی انتخابات میں حصہ لیا اور عوام نے مسترد شدہ جماعتوں کوووٹ نہیں دیا بلکہ حقیقی جماعتوں کو منتخب کیا ۔
سوال : غربت اور پسماندگی کے بارے میںآپ کا کیا خیال ہے ۔۔۔؟
جواب :ستر سالوں کی غربت اور پسماندگی دودن میں ختم نہیں ہوسکتی جو لوگ اقتدار کر کے اب اپوزیشن میں ہیں وہ پانچ سال تک انتظار کریں ۔
سوال :اپوزیشن اور آنیوالے الیکشن کے بارے میںکیا کہنا ہے آپ کا۔۔۔؟
جواب :ستر سالوں سے جن جماعتوں نے یہاں عوام کی حقوق پر ڈھاکہ ڈالاانہوں نے کچھ نہیں کیا بلوچوں اور پشتونوں کے نام پر سیاست کرنے والوں نے اپنے مفادات حاصل کئے اگر یہ لوگ عوام کے حقوق کا دفاع کرتے تو آج یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی ہم نے ہمیشہ جمہوری اصولوں کو مد نظررکھتے ہوئے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ عوام خود فیصلہ کرنےوالے ہیں کوئی بھی سیاسی جماعت فیصلہ نہیں کرسکتا بلوچستان حکومت عوام کی حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور کرتے رہیں گے اور انشاءاللہ بلوچستان عوامی پارٹی آنےوالے جنرل الیکشن2023 ءمیں بھی کلین سوئپ کریگی،آنے والے عام انتخابات میں بی اے پی ملک کے چاروں صوبوں سے تمام قومی، صوبائی حلقوں سے اپنے امیدوار نامزدکریگی۔
سوال : کیا صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ہے ۔۔۔؟
جواب : صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور اسیکیمات کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ منصوبوں پر معیاری اور پائیدار کام سے ایک طرف فائدہ ہوگا تو دوسری طرف وسائل کی درست استعمال سے صوبے کے خزانے پر بوجھ کم ہوگا۔ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائیگا۔ عوامی فیصلوں اور نئے منصوبوں کے دورس نتائج برآمد ہونگے۔
سوال :آپ عوام کےلئے کوئی پیغام دینا چاہیں گے۔۔۔؟
جواب : عوام باشعور اور عقلمند ہیں میڈیا کا دور ہے اپنے اچھے برے کو سمجھتے ہیں پھر بھی میری ان سے یہ درخواست ہے کہ آپس میں اختلافات ختم کریں اور یکجہتی پیدا کریں اور حکومت کے اچھے کاموں میں ان کا ساتھ دیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.