MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی کارکردگی کی بدولت قوم، صوبے کا نام روشن کیا ہے، مشیر کھیل

1 387

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی کارکردگی کی بدولت قوم، صوبے کا نام روشن کیا ہے، مشیر کھیل

کوئٹہ ( مسائل نیوز ) صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ کھیل ہماری پہچان بن چکا ہے جو کہ ایک خوش آئند اور خوبصورت پہچان ہے انہوں نے کہا ہے پورے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ 17 سال بعد آل پاکستان فٹبال و ہاکی نیشنل چمپئن شپ اور انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ اس بات کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی کارکردگی کی بدولت قوم، صوبے کا نام روشن کیا ہے۔

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسٹر کوئٹہ ڈسٹرکٹ 2020، پہلا مسٹر ہزارہ لاچن2021،جونئیر مسٹر کوئٹہ ڈسٹرکٹ اور مسٹر کوئٹہ ماڈل فزک باڈی بلڈنگ مقابلوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اصغر چنگیزی اور پیٹرن ان چیف ہزارہ لاچن باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن عنایت اللہ چنگیزی و کھلاڑیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ کھیلوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے تا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کیا جاسکے کھیلوں کے ذریعے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے

تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ہمیں اپنیصوبے اور شہر کو کھیلوں اور تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے امن و محبت کا گہوارہ بنانا ہے ہم کھیل تعلیم ثقافت اور مثبت سرگرمیوں سے محبت کرنے والے لوگ ہے بلوچستان کے نوجوان آگے بڑھیں اور کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اپنا مثبت کردار ادا کریں بلوچستان کے نوجوانوں کو کھیلوں کے ساتھ ساتھ ہر شعبے میں آگے لایاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تمام کھلاڑیوں پر فخر ہے ہم اپنے کھلاڑیوں کی بھرپور حمایت اور سرپرستی کرتے رہیں گے تاکہ ہمارے نوجوان کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیکر اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کرسکیں، انہوں نے شاندار پروگرام منعقد کرنے پر منتظمین کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ آخر میں انہوں نے ایونٹ کے ونر رنر و دیگر تن سازوں اور منتظمین میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.