MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہم اپنے پاک وطن کی حفاظت، استحکام اور ترقی کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سردار مسعود خان لونی

2 607

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہم اپنے پاک وطن کی حفاظت، استحکام اور ترقی کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سردار مسعود خان لونی

کوئٹہ ( مسائل نیوز) صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات سردار مسعود خان لونی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔
23 مارچ 1940 کو قراردادِ پاکستان پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ23 مارچ کا دن اس عہد کی تجدید کا دن بھی ہے کہ ہم اپنے پاک وطن کی حفاظت، استحکام اور ترقی کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اس مقصد کے حصول کے لئے بحیثیت متحد قوم اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
سردار مسعود لونی کا کہنا تھا کہ قراردادِ پاکستان ہی دراصل وہ مطالبہ ہے، جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا اور 23 مارچ کا یہ دن ہر سال اہلِ پاکستان کو اسی جذبے کی یاد دلاتا ہے جو قیام پاکستان کا باعث بنا تھا۔23 مارچ 1940 پاکستان اور برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کا ایک سنہری دن ہے۔

سردار مسعود لونی نے کہا کہ یہ دن عملی طور پر وطن کی مضبوطی اور استحکام کیلئے عہد کرنے کا دن ہے اور ہمیں آج اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیئے کہ ہم ایک آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.