کرونا وائرس، ہماری غفلت اور لاپرواہی سے صورتحال تشویشناک ہوسکتی ہے ، بشریٰ رند
کوئٹہ ( مسائل نیوز)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ صوبے میں کرونا کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔جبکہ عوام کی جانب سے بے احتیاطی اور غفلت برتنے سے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔
لہذا حکومتی ہدایات پر ہر صورت عمل کرکے اپنی اور اپنے خاندان کی زندگی کو محفوظ بنائیں۔
بشریٰ رند نے کہا کہ کرونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر عوام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ ہماری غفلت اور لاپرواہی سے صورتحال تشویشناک ہوسکتی ہے۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات نے کہا کہ حکومت کرونا صورتحال پر ہروقت نظر رکھی ہوئی ہے اور حالات تشویشناک ہوئے تو سخت فیصلے کئے جاسکتے ہیں لہذا عوام حکومت ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے کرونا کو شکت دینے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام گھر سے نکلتے وقت ماسک کے استعمال ضروری کریں جبکہ رش آور بازار میں غیر ضروری جانے سے گزیر کریں جبکہ سنیٹیائر کے استعمال کو یقینی بنائیں۔