Ultimate magazine theme for WordPress.

کچھ دوست ناراض تو کچھ خوش، جو بھی مسئلہ ہو مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں، جام کمال

0 356

لسبیلہ(مسائل نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات بہتری کی طرف جائیں گے اور ہماری پارٹی کی خوبصورتی بھی اسی میں ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ر ہیں چاہے وہ جو بھی مسئلہ ہواسے مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں،کچھ دوست ناراض ہوئے ہیں اور کچھ خوش ہوئے ہیں لیکن الحمد اللہ ہمارااس طرح کا ماحول نہیں ہے کہ ایک دوسرے سے تعلقات ختم کر بیٹھیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز حب آمد میں اسپیکر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائشگاہ پر انکے چچا کے انتقال پرتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ جہاں تک بات حالیہ حالات و معاملات کی تو ہم سب بلوچستان عوامی پارٹی کے دوست ہیں اور آپ سب نے آ ج کا ماحول دیکھا ہوگا اور اگر کچھ معاملات ہوتے بھی ہیں تو انہیں ہم آپس مل بیٹھ کر طے کر کرلیتے ہیں ناراض اراکین سے ملاقاتوں کے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے کہاکہ سب سے ملیں گے سب ہمارے بھائی اور بہن ہیں اور سب کے ساتھ ایک تعلق ہے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ جام کمال خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات انکی اپنی نوعیت کی میٹنگ تھی اور اس طرح کی وقتاً فوقتاً انکی سب کے ساتھ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں وہ وزیر اعظم سے ملتے رہتے ہیں اور یہ ایسا کوئی سیاسی ماحول یامسئلہ نہیں کہ جسکے لئے آئی ایس پی آر یا وزیر اعظم ہاؤس سے کوئی اسٹیٹمنٹ جاری کرے بلوچستان کے ایشوز پر آرمی چیف اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں ایک سوال کے جواب میں جام کمال خان نے کہاکہ سیاست میں درجہ حرارت اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے جیسا کہ آج حب بہت گرم ہے حالانکہ اس سیزن میں اتنی گرمی نہیں ہوتی انھوں نے کہاکہ معاملات بہتری کی طرف جائیں گے اور ہماری پارٹی کی خوبصورتی بھی اسی میں ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں چاہئے وہ جو بھی چیزیں انہیں انہیں مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک ہی کیمپ میں ہیں اور جہاں دوستوں کے تحفظات ہیں تو اس سلسلے میں بتاتا چلو ں کہ ہمارے تحفظات پہلے دن سے ی پارٹی میں کسی نہ کسی حوالے سے رہے ہیں جیساکہ پہلی PSDPاور پھر دوسری اور تیسری PSDPکے دوران معاملات رہے یہ ایک سیاسی عمل ہے کہ کچھ دوست ناراض ہوئے ہیں اور کچھ خوش ہوئے ہیں لیکن الحمد اللہ ہمارے اس طرح کا ماحول نہیں ہے کہ ایک دوسرے سے تعلقات ختم کر بیٹھے ہوں یا غمی خوشی ختم کردی ہو الحمد اللہ آج بھی ساتھ ہیں پہلے بھی ساتھ تھے اور آگے بھی ساتھ رہیں گے اس موقع پر وزیر اعلیٰ جام کمال خان کے ہمراہ صوبائی وزراء واراکین اسمبلی مٹھا خان کاکڑ،سردار سرفراز ڈومکی،عارف محمد حسنی،طور اتماخیل،ضیاء لانگو،سلیم کھوسہ اور سینیٹر دنیش کمار پلیانی موجود تھے وزیر اعلیٰ کی بزنجو ہاؤس آمد سے قبل اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ناراض اراکین اکبر آسکانی،سردار عبدالرحمن کھیتران،لالہ رشید بلوچ اور اپوزیشن اراکین اختر حسین لانگو،حمل کلمتی اور ثناء بلوچ موجود تھے۔

- Advertisement -

Leave A Reply

Your email address will not be published.