Ultimate magazine theme for WordPress.

جام کمال ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، لیاقت شاہوانی

0 703

کوئٹہ(مسائل نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان صوبے کی مجموعی ترقی جس میں انفراسٹرکچر کی تعمیر و مرمت سمیت سوشل اور پیدواری سیکٹر کو مربوط انداز میں ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں عوامی خواہشات کے عین مطابق دور رس نتائج پر مبنی اصلاحات اٹھائی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان کی ترجیحی بنیادوں پر جھل جھا بیلا شاہراہِ کی تعمیر کا سنگ بنیاد آوران و محلقہ اضلاع کی معاشی نمو میں کلیدی اہمیت کا حامل منصوبہ ہو گا، جبکہ کراچی تا چمن شاہراہِ کی تعمیر کسی گیم چینجر حثیت سے کم نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان سے وعدے تو کیے گئے مگر کام اور سنگ بنیاد رکھنے کی جو روایات قائم کی گئیں عملی طور پر اس کے بر عکس مشاہدہ کیا گیا ہے۔ ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں ان کے ثمرات سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں جس میں سی پیک مغربی روٹ، کوئٹہ بائی پاس روڈ، ہوشاب آواران روڈ، جھاو بیلا روڈ،جنوبی بلوچستان پیکج، زیارت کراس تا زیارت سنجاوی روڈ، ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس اور اسی طرح سے آگے آنے والے نوکنڈی ماشکیل منصوبے بلوچستان کی معاشی نمو میں انقلابی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہونگے۔ جس سے صوبے اور یہاں بسنے والے لوگوں کی تقدیر بدل جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.