بیرون ملک علاج کی غرض سے گئے عمر شریف امریکہ تک بھی نہ پہنچ سکے ، راستے سےہی انتہائی افسوسناک خبر آگئی
اسلام آباد (مسائل نیوز ) بیرون ملک علاج کی غرض سے گئے عمر شریف امریکہ تک بھی نہ پہنچ سکے ، راستے سےہی انتہائی افسوسناک خبر آگئی۔۔۔ جرمنی کے اسپتال میں زیر علاج پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف ہلکے نمونیہ کا شکار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے اسپتال میں زیرعلاج معروف کامیڈین و اداکارعمرشریف ہلکے نمونیہ کا شکارہوگئے جس کے
بعد فی الحال ان کی امریکہ روانگی موخرکردی گئی ہے۔ امریکہ میں عُمرشریف کے علاج کیلئے طبی پینل میں شامل اوراداکارہ ریما خان کے شوہرڈاکٹرطارق شہاب نے بتایا کہ عمرشریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے،ان کے سرکاسی ٹی اسکین اورخون کے ٹیسٹ کيےگئے ہیں۔ عمرشریف کے تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس نارمل آئی ہیں اور ان کا بلڈ پریشربھی نارمل ہے۔ انہیں اینٹی بائیو ٹکس دی جارہی ہیں اور آج دوبارہ چیک اپ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی اسپتال میں عمر شریف کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم نے عمر شریف کو مزید دو دن تک زیر علاج رکھنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق نیورمبرگ نارتھ اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کی اجازت سے ہی عمر شریف کو امریکہ کے لیے اگلا سفر کرایا جائے گا۔ ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق نیورمبرگ نارتھ اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو مزید 2 دن تک زیر علاج رہ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل منگل 28 ستمبرکو خصوصی ائیر ایمبولینس میں پاکستان سے امریکہ روانہ ہونے والے عمرشریف کو ہلکے بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمن شہر نیورمبرگ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ اداکار و کامیڈین عمر شریف عارضہ قلب میں مبتلا اور نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے اخراجات کی ادائیگی پر آن کال انٹرنیشنل سے بُک کی گئی ائیرایمبولینس جرمنی میں رجسٹرڈ ہے۔شیڈول کے مطابق انہیں لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس نے اتوار کی رات 11 بجے کراچی پہنچنا تھا لیکن اتوار کو عمرشریف کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے فوری روانگی مؤخر کی گئی تھی۔ تاہم دو روز قبل ائیر ایمبولینس ان کو لے کر روانہ ہو گئی تھی۔