سونیا حسین نے سر اور تال چھیڑ کر سماں باندھ دیا
لاہور(مسائل نیوز)پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے موسیقی کی دنیا میں دھوم مچاتے ہوئے سر اور تال چھیڑ کر سماں باندھ دیا ہے۔
اداکارہ سونیا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ہارمونیم بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ سونیا نے اس ویڈیو کو شیئر کراتے ہوئے اپنے کیپشن میں ایک شعر لکھا ہے،
دکھاؤ نا یہ عشوائے ناز ہم کو
سکھاؤ نا الفت کے انداز ہم کو
اداکارہ کی اس ویڈیو پر پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پرفیکٹ کہا ہے۔
علاوہ ازیں اداکارہ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے لیکن کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا ہے۔
سونیا حسین پاکستانی اداکارہ، ٹی وی ہوسٹ اور ماڈل ہیں جو پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھتی ہیں ۔
سونیا حسین نے اپنی اداکاری کا آغاز 2011ء میں کیا تھا ۔
یہ پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جن کی قابلیت کی جتنی بھی تعریف کی جائے بہت کم ہے۔