وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی بغاوت کیلئے تیار
لاہور(مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر اور وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور حسین وسان نے پیشگوئی کی کہ شاہ محمود قریشی دوسری پارٹی بنانے کے چکروں میں ہیں۔اپنی پیشگوئیوں کی وجہ سے شہرت رکھنے والے منظور وسان نے مزید کہا کہ اس بار ان کی پیشگوئی عام انتخابات ،وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے متعلق ہے۔
منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ شاہ محمود قریشی دوسری پارٹی بنانے کے چکر میں ہیں لیکن وہ دوسری پارٹی نہیں بنا سکتے،اور اگر وہ دوسری پارٹی نہ بنا سکے تو کسی پارٹی میں چلے جائیں گے۔جب کہ علیم خان اور جہانگیر ترین سمیت دیگر ساتھی عمران خان سے بغاوت کر چکے ہیں اور مزید باغی آئندہ سال منظر عام پر آئیں گے۔
جو ساتھیوں سمیت بغاوت کا اعلان کریں گے۔
احتساب کا سلسلہ چل پڑا ہے اور کوئی نہیں بچے گا۔آج اپوزیشن کی پکڑ دھکڑ ہے،2022 میں حکومتی اراکین کی پکڑ دھکڑ ہو گی۔پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائیں گے اور کوئی بہانہ بنا کر اگلے سال عام انتخابات کا اعلان کریں گے۔تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاری کر لیں کیونکہ اگلے سال اکتوبر تک الیکشن دیکھ رہا ہوں۔
سال 2022میں جس کی حکومت بنے گی عمران خان کے ساتھی اسی حکومت میں آ جائں گے۔عمران خان کے زوال کا وقت شروع ہو گیا ہے۔ان کے ہارنے کا وقت ہے،م وہ کھیل نہیں سکتے تو کتیں گے کیسے۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ خواب دیکھا ہے کہ 2022 کے اکتوبر میں الیکشن ہوں گے، عوام کی عمران سے جان چھوٹ جائیگی۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلے بھی بتا چکا ہوں کے عمران خان خود ہی چلا جائیگا حالات ایسے بن جائیں گے۔ پی ڈی ایم کی پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی کوئی طاقت ہے۔