Ultimate magazine theme for WordPress.

شوکاز نوٹس کے معاملے پرپارٹی میں بگاڑ پیدا ہونے کا خدشہ

0 252

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف شوکاز نوٹس کا جواب دیں گے یا نہیں،اس حوالے سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کچھ ارکان انہیں جواب نہ دینے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن جاوید لطیف مفاہمتی گروپ کے متنازع بیانات کو شامل کرکے جواب دینے پر اصرار کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف کو نوٹس کے جواب کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن کو 6 روز گزر گئے لیکن ان کی جانب سے تاحال اس کا جواب نہیں دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جاوید لطیف شوکاز نوٹس کا جواب دینے پر اصرار کر رہے ہیں اور پنے جواب میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے بیانات کو شامل کرنے پر بھی قائم رہنے کا اظہار کر رہے ہیں۔پارٹی کے کچھ سینئر رہنماؤں کی جانب سے جاوید لطیف کو جواب نہ دینے کا مشورہ دیا جا رہا ہے کیونکہ لیگی ایم این اے کی جانب سے پارٹی کے مفاہمتی گروپ کے متنازع بیانات کو نوٹس کے جواب کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے جس ہے پارٹی کے اند مزید بگاڑ آئے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سینئر لیگی رہنما جاوید لطیف کو پارٹی کے ڈسلپن کے خلاف ورزی کرتے ہوئے ن لیگ کی قیادت کے حوالے سے بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا- سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا،جاوید لطیف سے ٹی وی انٹرویو پر جواب طلب کیا گیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ 7دن میں جواب دیا جائے کہ ڈسپلنری ایکشن کیوں نہ لیا جائے۔
ذرائع کے مطابق جاوید لطیف شوکاز کا بھرپور جواب دیں گے۔جاوید لطیف اپنے جواب میں خواجہ آصف اور رانا تنویر کے بیانات کا حوالہ دیں گے۔جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف کس طرح انہیں شوکاز نوٹس دینے پر راضی ہوئے ہوں گے وہ جانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوکاز نوٹس چھوٹی چیز ہے،نوازشریف کہیں تو ایک سکینڈ میں اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں گے۔
یاد رہے کہ تین روز قبل جاوید لطیف کے انٹرویو کے بعد شریف برداران میں اختلافات پیش ہو گئے تھے۔ جاوید لطیف نے مفاہمت کے نام پر شہبازشریف کا نام لیا تھا۔انہوں نے ن لیگ میں ذاتیات کی سیاست پر خواجہ آصف کی جانب اشارہ کیا تھا۔اس انٹرویو کی وجہ سے شہباز شریف اور حمز شہباز پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔ ن لیگ کے اجلاس میں تنظیم سازی پر بات کی گئی تھی۔
پارٹی کے صدر شہباز شریف نے نوازشریف کو درخواست کی تھی کہ متنازع انٹرویو پر جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جاوید لطیف سے انٹرویو دینےپر پوچھ گچھ کی جائے اور ان کے خلاف کاررائی بھی کی جائے تاہم نوازشریف نے کہا ہے کہ ابھی نوٹس جاری نہیں کرنا۔شہباز شریف کی جانب سے نوازشریف کو احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔
جب کہ دیگر رہنماؤں نے بھی جاوید لطیف کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف کو ایسا انٹرویو نہیں دینا چاہئیے تھا۔واضح رہے کہ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت میں کچھ رہنماؤں کو پارٹی کا بیانیہ خراب کرنے کا اسائمنٹ ملتا ہے۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں کچھ لوگ اسائمنٹ پر کام کر رہے ہیں اور ان چار پانچ لوگوں کو پارٹی کے بیانیے کو خراب کرنے کا اسائمنٹ ملتی ہے۔
جب بھی تحریک فیصلہ کن مرحلے پر پہنچتی ہے تو ان میں سے کوئی رہنما اٹھ کر نئی بات کر دیتا ہے۔یہ اسائمنٹ والے وہی لوگ ہیں جو مفاہمت کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے ان رہنماؤں کا نام لینے سے گریز کیا اور کہا کہ ویسے ہی اندر جانے والا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان رہنماؤں کو اسائمنٹ وہی دیتے ہیں جو آئین اور قانون پر یقین نہیں کرتے۔ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ جب تجربہ کار سیاستدان بیانیے کو نقصان پہنچائے تو وہ اسائمنٹ کے بغیر ممکن نہیں ہوتا اور اسائمنٹ والوں کو چوہدری نثار کے انجام سے سبق سیکھنا چاہئیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.