Masael Quetta

خضدار کی تحصیل وڈھ دراکھالہ میں خسرہ کی وباء سے دو بچے جاں بحق، درجنوں متاثر

0 284

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خضدار کے علاقے وڈھ میں واقع درکھالہ مینگلی نیو آباد میں خسرہ کی وباء شدت اختیار کر گئی دو کمسن بچے سمیت درجنوں افراد متاثر ہیں تفصیلات کے مطابق علاقے میں خسرے کی پھیلنے سے ایک گھر کے دو بچے جان کی بازی ہار گئے جاں بحق بچوں میں جاوید احمد ولد محمد حمزہ اور مجیب ولد عبدالصمد لانگو شامل ہیں دونوں بچوں کی عمریں ایک سے دو سال کے درمیان ہے جبکہ دونوں ایک ہی گھرانے سے تھے اس وقت علاقے میں خسرہ کی وباء شدت اختیار کرگیا ہے اس سے ایک مہینے قبل بھی تحصیل وڈھ میں اس وباء سے کئی زندگیاں متاثر ہوئے خضدار کے علاقے کھٹان میں ایک کمسن بچہ اور وڈھ میں بھی ایک بچہ جاں بحق ہوئے تھے علاقے مکین نے حکام بالا سے گزارش کیا ہے کہ ھلد سے جلد امدادی ٹیمیں بھیجوا کر اعلاج شروع کریں دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہزارگنجی سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں بھیجوادی ہے اور متاثرین کا علاج جاری ہے(عامر باجوئی)

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.