Masael Quetta

ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے تین افراد جاں بحق

0 722

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

انقرہ(ویب ڈیسک)ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 3 افراد جاں بحق اور 140 سے زائد زخمی ہو گئے۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔ترکی کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، متاثرہ علاقوں میں 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواں سے آگ پھیلتی جا رہی ہے

- Advertisement -

۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک وزیرِ جنگلات کا کہنا تھا کہ جنگلات میں آتشزدگی پر قابو پانے میں وقت لگے گا۔ ترک حکام کا کہنا تھاکہ 35 جہاز، 457 گاڑیاں اور 4 ہزار فائرفائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ ترک ساختہ بغیر پائلٹ کے ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔متاثرہ علاقوں سے کئی دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں، ترکی کے چند سیاحتی مقامات بھی آگ سے متاثر ہوئے۔ فائر فائٹرز انتظامیہ کے مطابق 17 صوبوں میں 60 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔ حکام کا کہناتھا کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.