Masael Quetta

مسئلہ کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،شاہ محمود قریشی

0 533

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کشمیر پر ہمارا موقف کل بھی واضح تھا آج بھی واضح ہے ،مسئلہ کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،بھارت اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خطے کے امن و امان کو تہہ و بالا کر سکتا ہے، افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے خود کرنا ہے،

- Advertisement -

اپنے تحفظ کیلئے ہمیں جو اقدامات اٹھانا پڑے ہم ضرور اٹھائیں گے، فیٹف ٹیکنیکل فورم ہے سیاسی فورم نہیں،بھارت ٹیکنیکل فورم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہاہے،26نکات پرعمل کرنے کے بعدبھی پاکستان کوگرے لسٹ میں رکھنا مناسب نہیں۔ بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل ،علاقائی سلامتی و فیٹف کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ دنیاکے سامنے پاکستان کی سوچ اوربھارت کی سوچ واضح ہوگئی،افغانستان میں ہمارے مصالحانہ کردار سے، دنیا پر واضح ہو گیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم سب ہمسایوں بشمول ہندوستان، کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، بدقسمتی سے بھارت نے خیر سگالی کا جواب 5اگست 2019 کے یکطرفہ، غیر آئینی اقدامات سے دیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.