سائرہ یوسف کی’ ’صنفِ آہن‘‘ کے ساتھ اداکاری میں واپسی
کراچی ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف اداکاری کی دنیا سے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر ڈرامہ سیریل ’صنفِ آہن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔سائرہ یوسف نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ان کے ہمراہ ساتھی اداکارائیں سجل علی، رمشا خان، یمنیٰ زیدی و دیگر موجود ہیں۔یمنیٰ زیدی کی جانب سے جاری پوسٹ کے مطابق وہ جلد نجی ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’صنفِ آہن‘ میں دکھائی دیں گی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ’صنفِ آہن‘ کو پاک فوج کے شعبہ? تعلقاتِ عامہ اور سِکس سگما پلس کے اشتراک سے خواتین کے حقوق کے موضوع پر بنایا گیا ہے۔’صنفِ آہن‘ کی کہانی ڈرامہ و ناول نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ ڈرامے کی ہدایات کاری ندیم بیگ نے دی ہے۔ماڈل، فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ اور سابقہ وی جے سائرہ یوسف 20 اپریل 1988 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 2012 میں شہروز سبزواری سے شادی کی تھی۔
[…] نیوز) ٹی وی ڈرامہ ’تیرے بن‘ میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کے سوئمنگ پول میں گرنے کا سین خاصا مقبول ہوا تھا۔ یہ […]