Ultimate magazine theme for WordPress.

سیکرٹری ٹرانسپورٹ بشیر احمد بنگلزئی کا تبادلہ منسوخ کیا جائے

صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وزیر ٹرانسپورٹ سے اپیل

1 583

کوئٹہ ( مسائل نیوز) ممتاز گڈذ ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک عبد الرحمن،المدنیہ گڈر کمپنی کے مالک محمد یوسف بنوری،السکھر گڈذ ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک عبد العزیز مینگل اور دیگر ٹرانسپورٹرز اور گڈز مالکان نے صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بشیر احمد بنگلزئی کے ٹرانسفر کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور وزیر ٹرانسپورٹ سے اپیل کرتے ہوئے ان کے تبادلے کے فیصلے کو واپس لیا جائے ۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو صوبے میں ٹرانسپورٹ کی صورت حال کی بہتری اور ٹرانسپورٹرز کو سہولیات فراہم کرنے میں دن رات خدمات سر انجام دے جبکہ موصوف نے چارج سنبھال کر ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے جن کے ثمرات آہستہ آہستہ سامنے آرہی ہیں۔لیکن ایسے موقع پر ایک قابل اور ایماندار افسر کو تبدیل کرنے سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ بشیر احمد بنگلزئی صاحب کو تبادلہ کرنے سے ٹرانسپورٹرز کے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔لہذا صوبائی حکومت،وزیراعلی بلوچستان ،وزیر ٹرانسپورٹ اور چیف سیکرٹری بلوچستان سیکرٹری ٹرانسپورٹ بشیر احمد بنگلزئی کا تبادلہ منسوخ کرکے انہیں مزید خدمت کا موقع دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.