کراچی (ویب ڈیسک)حال ہی میں طبیعت ناسازی کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے والی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مایا علی کی طبیعت پہلے سے بہتر ہونے لگی۔اس ضمن میں مایا علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اْنہوں نے پیلے رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔مایا علی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مدّت ہوئی کہ آپ نے دیکھا نہیں مجھے، مدّت کے بعد آپ سے دیکھا نہ جائے گا۔اداکارہ نے اپنی
طبیعت کے حوالے سے لکھا کہ ’الحمد اللّٰہ! میں اب پہلے سے بہت بہتر ہوں۔اْنہوں نے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’دْعاؤں، محبت اور خواہشات کے لیے آپ سب کا شکریہ۔مایا علی کی پوسٹ دیکھنے کے بعد اْن کے مداح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں مایا علی کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا۔مایا علی کی اسپتال کے بیڈ سے مریضوں کا لباس زیب تن کیے اور ماسک پہنے ایک تصویر فائزہ ثقلین نے شیئر کی تھی۔انسٹاگرام اسٹوری پر فائزہ ثقلین نے مایا کی ناسازیِ طبیعت کے حوالے سے تو کچھ نہیں بتایا تھا مگر ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی تھی۔