Ultimate magazine theme for WordPress.

وزیر خزانہ شوکت ترین کا مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر نے کااعلان

4 896

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ شوکت ترین نے مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ 60 کی دہائی کے علاوہ ہمارے پاس کبھی پائیدار معاشی پالیسی نہیں رہی،ترکی کی طرح معاشی ترقی کے خواہاں ہیں، جو طویل المعیاد معاشی پالیسی کی بدولت ممکن ہے،پائیدار ترقی کیلئے برآمد ناگزیر ہے ،اہم اقدامات لیے جائیں گے،آنے والے بجٹ میں زرعی شعبے میں غیرمعمولی مراعات دیں گے، ٹیکس چوری کرنے والوں کا جدید ٹیکنالوجی اور بجلی کے بلوں سے سراغ لگایا جائے گا۔بجٹ سے متعلق منعقدہ ویبینار سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ 60 کی دہائی کے علاوہ ہمارے پاس کبھی پائیدار معاشی پالیسی نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے قلمدان سنبھالا تو چند ماہر معاشیات کو شامل کیا ، ایک اکنامکس ایڈوائزری کونسل موجود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.