Masael Quetta

لاتعداد میمز کا حصہ بننے والا ہسپانوی کامیڈین اسٹار چل بسا

1 790

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (ویب ڈیسک)اپنی منفرد ہنسی کی وجہ سے دْنیا بھر کی لاتعداد مزاحیہ میمز کا حصہ بننے والے ہسپانوی کامیڈین اسٹار 65 سال کی عْمر میں دْنیا سے رخصت ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی کامیڈین اسٹار جوآن جویا بورجا، جنہیں عام طور پر ال ریسٹاس کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ گزشتہ سال سے بیمار تھے۔ہسپانوی کامیڈین اسٹار کی طبیعت سنبھلنے کے بجائے مزید بگڑتی گئی جس کے بعد وہ گزشتہ روز اس دْنیا سے کوچ کرگئے۔کامیڈین اسٹار کی موت کی خبر منظرِ

- Advertisement -

عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین شدید افسردہ ہوگئے ہیں اور دْنیا بھر میں موجود اْن کے مداح اْن کی موت پر بیحد دْکھ کا اظہار بھی کررہے ہیں۔سال 2007 میں ہسپانوری کامیڈین اسٹار کو ایک شو میں مدعو کیا گیا تھا جہاں اْنہوں نے اپنے منفرد انداز میں قہقہے لگائے اور پھر وہ ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ کردی گئی۔یوٹیوب پر اپلوڈ کرنے کے بعد کامیڈین اسٹار کی ویڈیو پر ملین میں ویوز آئے اور تقریباََ آٹھ سال کے عرصے میں اْنہیں اْن کے قہقہوں کی وجہ سے شہرت ملی۔شرمیلا فاروقی نے پان بیچنے والوں کی عزت کرنیکا کیوں کہا؟اس کے بعد ہسپانوی کامیڈین اسٹار کی قہقہے لگانے کی یہ کلپ پاکستان سمیت دْنیا بھر کی کئی مزاحیہ میمز کا حصہ بنتی رہی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.