MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لورالائی جدید ٹیکنالوجی اور حصول علم

2 330

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لورالائی جدید ٹیکنالوجی اور حصول علم
رپورٹ :امیرجان لونی

- Advertisement -

ضلع لورالائی کی کل آبادی تقرےبا تےن لاکھ کے قرےب ہے ،ےہ صوبے کا دوسرا بڑ ا شہر اور ڈوےژنل ہےڈ کوارٹر ہے جہاں پر اعلیٰ اور معےاری تعلےمی ادارے موجود ہےں ۔بی آر سی لورالائی کا شمار ملک کے چند نماےاں اداروں مےں ہوتاہے جن کے طلباءملک اور بےرون ملک اہم شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہےں حال ہی مےں میٹرک کے سالانہ نتائج مےں ہر سال کی طرح ٹا پ 20 طلباءکاتعلق اسی ادارے سے ہے ۔صوبائی وزےر حاجی محمد خان عرف طور اتمانخےل ،کمشنر ژوب ڈوےژن بشےر خان بازئی اور ڈپٹی کمشنر لورالائی کاشف نبی تعلےمی اداروں پر خاص نظر رکھے ہوئے ہےںجس کی وجہ سے مےڈےکل کا لج لورالائی اور لورالائی ےونےورسٹی مےں تعلےمی سرگرمےاں تےزی سے جاری ہےں میڈےکل کا لج لورالائی مےں زےر تعلےم طلباءکی تعداد 50 ہے جس مےں چار طالبات بھی شامل ہےں جبکہ کالج مےں ملک بھر سے قابل اساتذہ کا چناو¿عمل مےں لاےا گےا ہے ۔
بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز لورالائی اپنی نوعیت کا اولین ادارہ ہے جس کے قیام کا آئیڈیا سب سے پہلے اس وقت کے گورنربلوچستان نے پیش کیا اور اس میں ادارے کے قیام کیلئے فنڈز مختص کر دیئے جس کی کل لاگت 33.3ملینلگایا ،بائٹمز لورالائی کا قیام آرڈیننس 2002ءکے سیکشن (C) 4کے تحت عمل میں لایا گیا جس میں ادارہ مختلف ڈگری ،ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز کرانے میں خودمختار ہے اس لئے بائٹمز لورالائی مختلف ڈگری پروگرامز (سکول الیکٹریکل ،آئی۔ٹی اور کمپیوٹر انجینئرنگ )کے ساتھ ساتھ مختلف سرٹیفیکیٹ پروگرامزجیسے(بیسک سی آئی ٹی ویب ڈیزائننگ اور اٹوکیڈ)مکمل کرائے گئے ہیں۔ بائٹمز لورلائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے بھی منسلک ہے ادارے میں خصوصاً لورالائی اور عموماً دیگر متعلقہ اضلاع بارکھان ،موسیٰ خیل،قلعہ سیف اللہ،ژوب،وغیرہ کے طلباءاور آفیشلز کومختلف سرٹیفیکیٹ پروگرامز کرائے ہیں ۔علاوہ ازیں بائٹمزلورالائی کے ریکٹر سید اورنگ زیب کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کا حصول پائیدار اور تیز رفتار ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے دور جدید کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے کمپیوٹر ٹیکنالوجی میںمہارت حاصل کرنا نہایت اہم ہے ادارے کے اساتذہ پوری محنت سے طلباءکی رہنمائی وتربیت کررہے ہیں جس میں تحریری اور عملی دونوں قسم کے تربیت شامل ہیں ۔بائٹمز نے اپنے تعلیمی کیرئیر کا آغازپندرہ جون 2005کو کیا اور اب تک تقریباً چھ ہزار سے زیادہ طلباءوطالبات اور سرکاری ملازمین کو تربیت فراہم کی جاچکی ہے۔بائٹمز نے ضلع لورالائی کے دو اہم ادارون گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کئے ہیں اور ان اداروں کے اساتذہ اور طلباءوطالبات کی صلاحیتوں کوبڑھانے کیلئے وقتاً فوقتاً پروگرامز اور کورسزکرائے جاتے ہیں ۔حال ہی میں سرکاری ملازمین اور فارغ لتحصیل طلباءکیلئے تین ماہ کا تربیتی کورس شروع کیا گیا ہے جس میں مختلف محکموں کے ملازمین نے بھی بڑی تعداد میں داخلہ لیا جنہیں کمپیوٹر کے مختلف پروگرامز سکھائے جاتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.