عوام کا اعتماد عوام کی خدمت اور انکا تحفظ کر کے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، آئی جی بلوچستان پولیس
کوئٹہ(مسائل نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے کہا ہے کہ آپ خوش قسمت ہیں جو آپ پولیس آفسیر بھر تی ہوئے ہیں۔ یہ ایک معزز پیشہ ہے یہ ایسا پیشہ ہے جس میں آ پ کمزور اور نادار کی بہت مدد کر سکتے ہیں۔پولیس کا پیشہ ایک مقدس پیشہ ہے آپ اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کریں۔پولیس یونیفارم آپ نے زیب تن کی ہے آپ اس کے تقدس کو کبھی پامال نہ ہونے دیں اور اپنے طرز عمل سے عوام کے دلوں میں اپنا اعتماد پیدا کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ قیام امن کے لئے پولیس کے جوانوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں دہشت گردی کے خلاف سیکیو رٹی فورسز اور عوام ایک ہیں پولیس فورس کا حصہ بننے والے بلوچستان کے ناموس کی علامت ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت اب پولیس کی ذمہ داریا ں بڑ ھ گئی ہیں جوانوں کو اپنے اند ر تحریک اور جذبہ لانے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا فریضہ سر انجام دیتے رہینگے پولیس کے جوان فر ض کی ادائیگی میں شہریوں کے حقوق اورعزت نفس کا احترام ملحوظ خاطر رکھیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے بْدھ کے روز پولیس ٹریننگ کالج میں 94ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے یہ تعاون حاصل کرنے کے لئے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا نا ہو گا۔ عوام کی شکایات کا ازالہ کرنا ہو گا جرائم کی بیخ کنی کرنی ہوگی۔ جب پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرے گی تو عوام پولیس کو دہشت گردوں کے خلاف اطلاعات فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج یہاں تربیت کے معیار کودیکھ کر آپ اور آپ کی ٹیم کو دِلی مبارک باد پیش کر تا ہوں۔پولیس فورس میں شامل ہونے والے اپنی وردی کے تقدس کو پاما ل نہ ہونے دیں محکمہ پولیس کا کردار اور کار کردگی معاشر ے میں بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ آج کے حالات میں عوام کا اعتماد حاصل کرنا ضروری ہے اور یہ آپ عوام کی خدمت کر کے، عوام کو تحفظ فراہم کر کے ہی حاصل کر سکتے ہیں۔ اورآپ کا بلند اخلاق اور مثبت رویہ ہی محکمہ کی نیک نامی کا باعث ہوگاکہ آپ معاشرے میں جا کر عوام کی خدمت اور امن و امان میں خلل پیدا کرنے والے عناصر کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا وبائاور مشکل حالات کے باوجود کس طرح آپ نے اپنی تربیت کے تمام مراحل SOPsپر عملد درآمد کرتے ہوئے طے کئے۔اس کیلئے میں PTCکی ٹیم اور آپ کو داد دیتا ہوں۔آپ نے یہاں سے جانے کے بعد بھی اسSOPپر عملد درآمدکو یقینی بنانا ہے اور اپنے اضلاع و یونٹس میں لوگوں کو بھی اس پرعمل درآمدکرنے کی تلقین کرنی ہے۔محکمہ پولیس کے کردار اورکارکردگی کی اہمیت ماضی کی نسبت اور زیادہ بڑھ گئی ہے اور اسی طرح محکمہ کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کی نوعیت بھی مختلف ہے۔مجھے احساس ہے کہ عوام کے تحفظ کے لئے دی گئی ذمہ داریوں کی وجہ سے کٹھن حالات میں بھی کام کرنے پڑتے ہیں۔جس میں ہمارے آفیسر ان اور جوانوں کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ہمیں اپنی شخصیت،جذبات،احساسات،رویوں اور خامیوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلو چستان پو لیس کے بہادر آفیسران اور جو انوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جوکہ دہشتگردی کے خلاف ہر اول دستہ کا کردار ادا کر تے ہیں۔میں عہد کرتا ہوں کہ میں آپ کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر ہیں اور اس جنگ میں آپ مجھے اپنے آپ سے پہلے پائیں گے۔ ہم یہ جنگ جیتیں گے انشاء اللہ آپ بلوچستان پولیس کے ناموس کی علامت ہیں۔دشمن قوتوں کے مزموم ارادوں کو شکست فاش دینی ہے۔یاد رہے کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران انسانی حقوق کا احترام اور شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے اور عوام پر جبر کے بجائے ان کے محافظ اور معاون بننے کا شعار اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ کمانڈنٹ پی ٹی سی نے اپنے سپامنا مے میں ادارے کے جن مسائل اور ضروریات کا ذکر کیا ہے آپ کے تما م مطالبات جس میں ٹیوب ویل کی تنصیب ایک عدد ایمبولینس اور نئی فائرنگ رینج کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔ اکیڈمک بلاک اگلے سال تک مکمل ہو جائے گا۔ آڈٹیوریم بھی پایہ تکمیل ہو جائے گا۔ دور جدید رہائشی ہاسٹلز کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع ہو کر اگلے سال تک مکمل ہو جائے گا۔ انشاء اللہ۔ انہوں نے کہا کہ میر ی خواہش ہے کہ 2سالوں کے اند ر یہ کالج دوسرے صوبوں کے ٹریننگ کالج کے برا بر آجائے۔انہوں نے کہا کہ میں تربیت کے دوران پوزیشن لینے والے آفیسران کو مبارک باد پیش کر تا ہوں اورامید کرتا ہوں کہ آپ اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں مزید ترقی کیلئے شب وروز محنت کریں گے۔ مجھے اْمید ہے کہ تربیت پولیس نظام کے حصول کیلئے بڑی کارگر ثابت ہو گی اور آنے والے وقتوں میں آپ ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ اپنے ادارے کیلئے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے۔میری دعائیں اورنیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔پاسنگ آ?ٹ پریڈ کے آخر میں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے مختلف شعبوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے4جوانوں کو شیلڈ ز، تعریفی اسناد اور نقد انعامات بھی دیئے۔