ناراض ارکان بلوچستان اسمبلی کے جام کمال سے رابطوں سے متعلق شائع ہونے والی خبر کی تردید
کوئٹہ(مسائل نیوز) ”ناراض ارکان بلوچستان اسمبلی کے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے رابطوں“کے حوالے سے بعض اخبارات میں 29ستمبر بروز بدھ کی اشاعت میں ”این این آئی“ کے نام سے منسوب ایک غیر مصدقہ خبر شائع کی گئی ہے جوکہ ادارہ ہذا کی جانب سے جاری نہیں کی گئی تھی ادارہ اس عمل کی مذمت اور تردید کرتا ہے اخبارات ایسی خبریں شائع کرنے سے گریز کریں جو ادارے کی جانب سے جاری نہیں کی گئیں ہوں۔a