ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی، جام کمال
اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز خوش آئند ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اہم سڑکوں کو بنایا جارہا ہے، ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی۔
جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عدم دلچسپی کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے، وفاق اور صوبائی حکومت نے ترقی کیلئے مل کر کام کیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز خوش آئند ہے، آواران پاکستان کا سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ ہے۔