گراف اچانک اوپر جانا شروع!مزید کونسی اہم شخصیات پی ٹی آئی کا حصہ بننے جا رہی ہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ
کراچی (مسائل نیوز )سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کا ڈرامہ نہیں چل سکتا، سندھ سے اہم شخصیات تحریک انصاف کا حصہ بننے جارہی ہیں۔اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے لیے ایک اور تحفہ جلد آنے والا ہے۔ سندھ کا سیاسی ماحول تبدیل ہونا شروع ہوچکا ہے۔ سندھ سے اہم شخصیات تحریک انصاف کا حصہ بننے جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو وفاقی حکومت براہ راست سہولیات مہیا کررہی ہے۔ کراچی کو فائربرگیڈز کا تحفہ وفاقی حکومت نے دیا۔اب بلاول ہاس اور پی پی کی آگ کو وہی فائرٹینڈرز بجھاتے ہیں۔ گرین لائین بسز، کے فور، نالوں کی صفائی، کے سی آر بھی وفاق کا تحفہ ہے۔انہوںنے کہا کہ شہر کراچی میں گلیاں سڑکیں نالے سب کام ایم این اے فنڈ سے ہورہا ہے۔
سندھ حکومت 18 ویں ترمیم کے جھولے میں چین کی بانسری بجاکر سورہی ہے۔ 18 ویں ترمیم سے سندھ کی عوام کو لوٹنے کی راہ ہموار کی گئی۔قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام کی 18 ویں ترمیم کے نام پر آج تک سندھ حکومت تذلیل کررہی ہے۔ اب سندھ کی ترقی میں سندھ حکومت اور 18 ویں ترمیم کا ڈرامہ نہیں چل سکتا۔ وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے عوام کے حالات کو بدلنے کی ٹھان لی ہے۔