Ultimate magazine theme for WordPress.

’’ ہر شخص کی کہیں نہ کہیں فلم بنی ہوئی ہے۔۔‘‘نازیبا ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ، کیپٹن (ر) صفدر اعوان کا دلچسپ ردِعمل آ گیا

2 483

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اعوان کا نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ لوگ ڈرے ہوئے ہیں، او بھائی نہ ڈرو فلموں سے کچھ نہیں ہوتا۔ہر شخص کی زندگی میں کہیں نہ کہیں فلم بنی ہوئی ہے۔جرات سے کہو ہاں ہے فلم لاو اور ہم بھی آپ کی ویڈیو چلائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب چابی گروپ ہے۔
۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے معاملے پر رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے بھی رد عمل دے دیا ، سابق گورنر سندھ نے ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی ناقص اور شرمناک حرکت کی ہے ، یہ ویڈیوز “جعلی اور ڈاکٹرڈ ہیں یہ سیاست کا نچلا درجہ ہے ، میں نے ایمانداری ، دیانت اور عزم کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی ہے ، پاکستان کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

2 Comments
  1. […] نیوز) پی پی 168 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک نواز اعوان کی پرائیویٹ مارکی میں کی جانے والی کارنر میٹنگ پر […]

  2. […] نیوز) مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے،ضلع کچہری نے اشتعال […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.