Ultimate magazine theme for WordPress.

’’ مریم نواز الیکشن نہیں جیت سکتیں۔۔‘‘ مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر میں سب بڑ خامی کیا ہے؟ سہیل وڑائچ نے حقائق بیان کر دیئے

1 470

لاہور (مسائل نیوز ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سیاست میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔آئندہ الیکشن میں ن لیگ جیت کے لیے پرامید ہیں۔لیکن مریم نواز کے حوالے سے سینیر صحافی کی جانب سے اہم دعویٰ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا مریم نواز مقبول ضرور ہیں لیکن وہ انتخابات نہیں جیت سکتیں۔

مزاحمت کے بیانیے سے مریم نواز خوب مقبول ہوئیں لیکن وہ اس کے باوجود الیکشن نہیں جیت سکتیں کیونکہ وہ لیگی کارکنوں کو تو اپنے ارد گرد اکٹھا کرتی رہی ہیں لیکن غیر جانبدار ووٹ کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کوئی خاطر خواہ کامیاب نظر نہیں آتی۔

- Advertisement -

مسلم لیگ ن میں نقطہ نظر اور حکمت عملی کا اختلاف ہے۔جس نے ماضی میں تو پارٹی کو بہت فائدہ پہنچایا کیونکہ وہ مزاحمتی بیانیے سے تقریریں کرکے تنظیم کو مضبوط اور عوام کو اکٹھا کر لیتے تھے اور پھر مفاہمتی بیانیے سے مذاکرات کو بھی ممکن بنا لیتے تھے۔

لیکن اب مسلم لیگ ن کو بیانیے کے اس تضاد سے نکلنا ہو گا کیونکہ مزاحمتی بیانیہ الیکشن میں کامیابی کا باعث نہیں بن سکتا۔الیکن میں کامیابی کے لیے انتخابی وعدے کرنے پڑتے ہیں جیسے انتخاب کا دور چلے گا۔مسلم لیگ ن میں بیانیے کا تضاد ختم ہو جائے گا۔کیونکہ سب جانتے ہیں کہ الیکشن میں جیت متحد ہو کر ہی ممکن ہے اور اس جیت کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ضروری ہیں۔

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان الیکشن […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.