Ultimate magazine theme for WordPress.

’پہلا نشہ پہلا خمار‘۔۔۔رنبیر کپور کے انکشاف کی ویڈیو وائرل

0 769

ممبئی (مسائل نیوز)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور کا اپنی لو لائف کےحوالے سے خوب چرچا رہتا ہے  لیکن وہ نجی زندگی کےمعاملے میں کافی محتاط رہتے ہیں۔ انہیں اپنی گرل فرینڈز یا  تعلقات کے اوپر  بات کرتے بہت ہی کم دیکھا گیا ہے، تاہم انہوں نے ایک مرتبہ پہلی گرل فرینڈ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی پہلی ڈیٹ کافی عجیب تھی جب لڑکی رو رہی تھی اور اس نے رنبیر کپور کے سامنے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ ان پر بھروسہ نہیں کرتی۔ یہ ویڈیو آج کل خوب وائرل ہو رہی ہے۔

- Advertisement -

بھارت کے نجی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق اداکار رنبیر کپور کی پہلی ڈیٹ کے دوران آپ ان  کی عمر کے بارے میں بھی جان کر حیران ہو جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں رنبیر کپور کا ایک پرانا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل  ہو رہا ہے۔

یہ ویڈیو تب کا ہے جب وہ کامیڈین کپل شرما کے شو ’’دا کپل شرما ‘‘شو پر گئے تھے۔ اس دوران ان سے ایک لڑکی نے نجی سوال پوچھ ڈالا، آپ نے بہت ساری لڑکیوں کو ڈیٹ کیا ہوگا لیکن کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ کی پہلی ڈیٹ کیسی تھی؟ ۔اس لڑکی کی درخواست پر رنبیر کپور نے اپنی پہلی ڈیٹ اور اس لڑکی کے بارے میں انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا جب میں آٹھویں کلاس میں تھا تو کسی کی چھت پر پارٹی چل رہی تھی اور ایک لڑکی کونے میں کھڑی رو رہی تھی، جب میں نے اس لڑکی سے جاکر پوچھا کیوں رو رہی ہو تو اس لڑکی نے کہا میں تم پر بھروسہ نہیں کرتی۔ پھر رنبیر کہتے ہیں کہ میں نے ہاتھ نکالا اور اس لڑکی کی طرف ہاتھ بڑھاکر کہا کہ’ اب تم مجھ پر یقین کر سکتی ہو‘۔ رنبیر کی یہ بات سن کر شو پر موجود سبھی لوگ ہنس پڑتے ہیں اور رنبیر کی اس کہانی سے خوب لطف اندوز ہوتےہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.