ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل،ملزم فرار
لاہور(مسائل نیوز)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل ،مقدمہ درج کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرخولہ اپنی گاڑی پر سہیلی سے ملنے اس کے گھر گئی تھی، سہیلی کے گھر کے باہر 2 موٹرسائیکل سواروں نے ڈاکٹر خولہ پر فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق دونوں موٹرسائیکل سوار لیڈی ڈاکٹر سے بیگ اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کی دوست نے ملزمان کو لیڈی ڈاکٹر خولہ پر فائرنگ کرتے دیکھا ہے، مقدمہ مقتولہ ڈاکٹر خولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
[…] نیوز) شہر قائد کے ضلع کورنگی میں مسلح افراد نے ڈکیتی مزاحمت پر دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل جبکہ تین کو زخمی […]