کراچی: بس اور ٹرک میں تصادم. 5 افراد جاں بحق.20 زخمی
کراچی(مسائل نیوز)شہرقائد کے علاقے نوری آباد کے قریب بس اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 20 زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کراچی سے خیرپور جارہی تھی کہ نوری آباد کے قریب حادثہ پیش آیا۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو کوٹری تعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ،زخمیوں میں5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔