آواز سے پانچ گنا تیز رفتار میزائل کا کامیاب تجربہ
واشنگٹن(مسائل ن یوز) امریکا نے آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز رفتار میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پینٹاگون نے کہاکہ 2013 کے بعد سے اس طرح کے کسی ہتھیار کا یہ اولین تجربہ ہے۔
امریکا کی ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پراجیکٹس ایجنسی (ڈی اے آر پی اے ) کی طرف سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ہائپر سانک ایئر بریدنگ ویپن کنسپٹ (ایچ اے ڈبلیو سی )کی پرواز کا تجربہ گزشتہ ہفتے کیا گیا۔ رواں برس جولائی میں روس نے بھی ہائپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ روسی صدر نے اس موقع پر کہا تھا کہ اس میزائل کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔