Masael Quetta

بالی ووڈ اسٹارز اور قریبی دوست شلپا شیٹھی سے اپنی راہیں جدا کرنے لگے

1 872

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک) راج کندرا کے فحش فلموں کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد بہت سے بالی ووڈ اسٹارز اور قریبی دوستوں نے اداکارہ شلپا شیٹھی سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔ معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے فحش فلمیں بنانے کے اسکینڈل سے دنیا بھر میں بالی ووڈ انڈسٹری کی کافی بدنامی ہوئی ہے۔دیکھا جائے تو گزشتہ تین دہائیوں سے شلپا شیٹھی بالی ووڈ کا حصہ ہیں اور فلمی صنعت میں انہیں ایک اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین دوست کے

- Advertisement -

طور پر بھی جانا جاتا ہے مگر انڈسٹری میں سے اب تک کسی نے بھی کھل کر اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔اداکارہ شلپا شیٹھی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اداکارہ کے کسی دوست نے اب تک ان کے لیے آواز نہیں اٹھائی، ہمیں ان دوستوں کا نام لینے کی ضرورت نہیں، اگر صرف اداکارہ کی پارٹی ویڈیوز اور سوشل میڈیا تصاویر دیکھ لی جائیں تو اندازہ ہوسکتا کہ شلپا شیٹھی کس سے کتنا لگاؤ رکھتی ہیں۔ذرائع کے مطابق بالی ووڈ کے ایک اداکار نے بتایا ہے کہ راج کندرا کے فحش فلموں کا اسکینڈل ایک انتہائی نازک معاملہ ہے، یہ کوئی عام تنازعہ نہیں، کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ وہ اس اسکینڈل کا حصہ بنے، اس لیے کوئی حمایت نہیں کر رہا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.