اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق صد ر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال بہت خطرناک ہے افغانستان کی صورتحال کا پاکستان کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے
ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھنا ہو گی ، حکومت کو اسرائیل سمیت ہر مسئلے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے ، ایک سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکومت ہے ہی نہیں تو چلی کیا جائے گی؟ اس وقت مانگے تانگے سے کام چلایا جارہا ہے۔